وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان میں حکومت سازی کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان میں حکومت سازی کی دعوت دی ہے ۔ جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، ان کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی دعوت دیتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن، گلگت …

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان میں حکومت سازی کی دعوت دی ہے ۔ جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، ان کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی دعوت دیتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن، گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے معاملے پر پیپلزپارٹی کی حمایت کرتی ہے۔

مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے مگر ہمارے منتخب اراکین پیپلزپارٹی کو حکومت بنانے کے لئے ووٹ دیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے جمہوری روایات اور اقدار کو مقدم رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اپنی حلیف جماعتوں کے ساتھ عزت احترام کا رشتہ برقرار رکھا ہے۔

مزید خبریں