وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق حسین ملک نے بجٹ اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے موجودہ معاشی حالات کے باوجود ایک بہترین، متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جس کا مقصد معیشت کو مستحکم کرنا اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔
حکومت نے موجودہ معاشی حالات کے باوجود ایک بہترین، متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے ،ڈاکٹر مصدق حسین ملک

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق حسین ملک نے بجٹ اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے موجودہ معاشی حالات کے باوجود ایک بہترین، متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جس کا مقصد معیشت کو مستحکم کرنا اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، کسانوں، صنعتکاروں اور کاروباری برادری سمیت تمام شعبوں کی ضروریات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
حکومت نے کم آمدنی والے طبقے پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں جبکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بھی مؤثر پالیسیاں متعارف کرائی گئی ہیں۔ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت معیشت کی بحالی، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوامی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے محدود وسائل کے باوجود عوامی توقعات کے مطابق بجٹ پیش کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے اور اس کے مثبت اثرات آنے والے دنوں میں ملکی معیشت اور عوامی زندگی پر نمایاں ہوں گے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ بجٹ معاشی استحکام، سرمایہ کاری میں اضافے اور عوامی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔








