لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے زیرِ اہتمام ریڈ بال کیمپ کا سلسلہ جاری

لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے زیرِ اہتمام ریڈ بال کیمپ کا سلسلہ جاری ہے، جہاں اکیڈمی اور قومی ریڈ بال ٹیم کے کوچز کی نگرانی میں کھلاڑیوں کے لیے فیلڈنگ ڈرلز اور نیٹ سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ کے دوران کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بیٹنگ اور بالنگ کی مہارتوں کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تربیتی سیشنز میں بھرپور حصہ لیا

لاہور۔12جون (اے پی پی):لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے زیرِ اہتمام ریڈ بال کیمپ کا سلسلہ جاری ہے، جہاں اکیڈمی اور قومی ریڈ بال ٹیم کے کوچز کی نگرانی میں کھلاڑیوں کے لیے فیلڈنگ ڈرلز اور نیٹ سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ کے دوران کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بیٹنگ اور بالنگ کی مہارتوں کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تربیتی سیشنز میں بھرپور حصہ لیا۔

کوچز نے کھلاڑیوں کی تکنیکی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کی گیم اویئرنیس میں اضافہ کرنے پر خصوصی توجہ دی تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجز کے لیے بہتر انداز میں تیار ہو سکیں۔کیمپ میں شریک کھلاڑیوں نے تربیتی سرگرمیوں میں جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور اپنی کارکردگی میں بہتری کے لیے کوچز کی ہدایات پر عمل کیا۔

 

مزید خبریں