ٹیکس ریلیف اقدامات اور انرجی کی قیمتوں میں کمی سے معیشت کے کلیدی شعبوں کو زبردست فروغ ملے گا،وزیرخزانہ
ٹیکس ریلیف اقدامات اور انرجی کی قیمتوں میں کمی سے معیشت کے کلیدی شعبوں کو زبردست فروغ ملے گا،وزیرخزانہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اس بجٹ میں اعلان کردہ تجاویز خصوصاً ٹیکس ریلیف اقدامات اور انرجی کی قیمتوں میں کمی سے معیشت کے کلیدی شعبوں کو زبردست فروغ ملے گا۔
جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2026-27 کا وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ زراعت، معدنیات و کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) اور ٹیکنالوجی پر مبنی صنعتوں کی ترقی سے معاشی پہیہ تیز ہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ معیشت دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑی ہو چکی ہے، زر مبادلہ کے ذخائر اور ایکسچینج ریٹ مستحکم ہیں تاہم یہ استحکام ہماری آخری منزل نہیں بلکہ ایک نئے ولولے کے ساتھ طویل سفر کا آغاز ہے۔








