پاکستان کی بھرپور ثالثی کوششوں کے دوران اس مسلسل گمراہ کن مہم سے پوری طرح آگاہ ہیں جو امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے خواہاں عناصر کی جانب سے چلائی جا رہی ہے، وزیراعظم

پاکستان کی بھرپور ثالثی کوششوں کے دوران اس مسلسل گمراہ کن مہم سے پوری طرح آگاہ ہیں جو امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے خواہاں عناصر کی جانب سے چلائی جا رہی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جاری بھرپور ثالثی کوششوں کے دوران اس مسلسل گمراہ کن مہم سے پوری طرح آگاہ ہیں جو امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے خواہاں عناصر کی جانب سے چلائی جا رہی ہے،امن معاہدے کے حتمی اور باہمی طور پر متفقہ متن پر اتفاق ہو چکا ہے،امن کبھی بھی اتنا قریب نہیں تھا جتنا آج ہے۔

جمعہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جاری بھرپور ثالثی کوششوں کے دوران ہم اس مسلسل گمراہ کن مہم سے پوری طرح آگاہ ہیں جو امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے خواہاں عناصر کی جانب سے چلائی جا رہی ہے،شور و غوغا اور افواہوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ امن معاہدے کے حتمی اور باہمی طور پر متفقہ متن پر اتفاق ہو چکا ہے اور پاکستان اب دونوں فریقین کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے آئندہ اقدامات کو حتمی شکل دینے پر کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امن کبھی بھی اتنا قریب نہیں تھا جتنا آج ہے۔