صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے 18.7کھرب روپے کے وفاقی بجٹ 2026-27 کی پیشکش کا خیرمقدم
ایف پی سی سی آئی کا بجٹ میں معاشی استحکام کے اقدامات کا خیرمقدم

مزید خبریں
لاہور۔12جون (اے پی پی):صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے 18.7کھرب روپے کے وفاقی بجٹ 2026-27 کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے حکومت کی معاشی استحکام کی کوششوں کو سراہا،تاہم اس بات پر زور دیا کہ اب پائیدار معاشی اور صنعتی ترقی کی جانب مثبت پیش رفت ضروری ہے۔
بعد از بجٹ اجلاس میں کاروباری برادری اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے عاطف اکرام شیخ نے وزیرِاعظم اور حکومتی معاشی ٹیم کو وفاقی بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تسلسل معاشی پالیسیوں میں استحکام کی علامت ہے۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں حوصلہ افزا بہتری دیکھی گئی ہے۔ جی ڈی پی کی شرح نمو 3.7 فیصد تک پہنچ گئی ہے، مالیاتی خسارہ کم ہو کر جی ڈی پی کا 0.7 فیصد رہ گیا ہے جبکہ سرکاری قرضوں کی ادائیگی پر آنے والے اخراجات میں 23 فیصد کمی آئی ہے۔ یہ تمام اشاریے مالیاتی نظم و ضبط کی جانب پیش رفت کو ظاہر کرتے ہیں۔ تاہم بجٹ صرف آمدن اور اخراجات کا بیان نہیں؛ بلکہ ایک اہم پالیسی دستاویز ہے جو معیشت کو استحکام سے مضبوط ترقی کی طرف لے جانے کا ذریعہ بننی چاہیے۔عاطف اکرام شیخ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ایف پی سی سی آئی کی کئی اہم تجاویز بجٹ میں شامل کی گئی ہیں، جو ترقی پر مبنی معاشی ماڈل کی جانب جزوی پیش رفت کی نشاندہی کرتی ہیں۔








