بجٹ میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ بڑھانا وفاقی حکومت کااحسن اقدام ہے،بیوہ خواتین
بجٹ میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ بڑھانا وفاقی حکومت کااحسن اقدام ہے،بیوہ خواتین

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 12 جون (اے پی پی):ایبٹ آباد کی بیوہ،غریب اورنادار خواتین نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کئے گئےبجٹ 2026.27کوعوام دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام ان کی کفالت کاواحد ذریعہ ہے،بجٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سےبے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے فلیگ شپ انیشیٹو کا دائرہ بڑھانے کے حوالہ سےبیوہ غلام رسول،بیوہ محمدفرید اور دیگر خواتین نے کہا کہ سہولت سے مزیدمستحق خواتین مستفید ہوں گی۔
اس پروگرام کوعملی جامعہ پہنانے کیلئے کفالت پروگرام کو ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں تک پہنچانے کااقدام قابل تحسین ہے، تعلیمی وظائف پروگرام کو مزید وسعت دینے سے لاکھوں بچوں کو فائدہ پہنچے گا۔آئندہ مالی سال میں بی آئی ایس پی کیلئے 8 سو 38 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز وفاقی حکومت کااحسن اقدام ہے۔








