برآمدی شعبہ ہماری معیشت کی گروتھ کی ضمانت زرمبادلہ کے حصول کا ایک بڑا ذریعہ ہے، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
برآمدی شعبہ ہماری معیشت کی گروتھ کی ضمانت زرمبادلہ کے حصول کا ایک بڑا ذریعہ ہے، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ برآمدی شعبہ ہماری معیشت کی گروتھ کی ضمانت زرمبادلہ کے حصول کا ایک بڑا ذریعہ ہے ۔ اس وقت برآمدات پر ایڈوانس انکم ٹیکس اور کم از کم ٹیکس کی مد میں مجموعی طور پر دو فیصد ٹیکس عائد ہے جسے کم کر کے 1.25 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 27-2026 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ کی بین الاقوامی ٹرانزیکشنرز پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی جی جائے گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ اس وقت ملک میں بنکوں کے جاری کردہ کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے بیرون ملک استعمال پر ہر ٹرانزیکشن پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس دینا پڑتا ہے۔ اس ٹیکس کی وجہ سے رقم کی منتقلی کے لئے غیر روایتی ذرائع کے استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے جس کی حوصلہ شکنی کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس کی اس شرح کو صفر اعشاریہ پانچ فیصد (0.5) فیصد کرنے کی تجویز ہے تاکہ اسے معمول کی مالیاتی ٹرانزیکشنز کی سطح پر لایا جاسکے اور معیشت کو دستاویزی بنانے کی حکومتی کوششوں کو تقویت مل سکے۔








