خواتین کی صحت کے لئے ضروری اشیاء پر ٹیکس کا خاتمہ کرنے کی تجویز ہے، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

خواتین کی صحت کے لئے ضروری اشیاء پر ٹیکس کا خاتمہ کرنے کی تجویز ہے، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ خواتین کی صحت کے لئے ضروری اشیاء پر ٹیکس کا خاتمہ کرنے کی تجویز ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 27-2026 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کی صحت کے لئے ضروری اشیاء مثلاً سینٹری پیڈز اور متعلقہ اشیاء روزمرہ زندگی کی ضروریات ہیں جو خواتین کی صحت، وقار اور معاشرتی سرگرمیوں میں بھر پور شرکت کے لئے لازم ہیں ۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ سینٹری پیڈز اور متعلقہ اشیاء پر ٹیکس کے خاتمہ کی تجویز ہے۔ خاندانی منصوبہ بندی کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آبادی کے اعتبار سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے۔ آبادی میں اضافہ کی رفتار تشویشناک ہے اور خاندانی منصوبہ بندی حکومت کی اولین ترجیح ہے اس لیے ہم contraceptives پر عائد ٹیکس مکمل طور پر ختم کر رہے ہیں۔