سیلز ٹیکس ایکٹ میں ، تھرڈ شیڈول کے دائرہ کار کو وسعت دی جارہی ہے،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سیلز ٹیکس کے تھرڈ شیڈول کے دائرہ کار میں توسیع کے حوالہ سے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ سیلز ٹیکس ایکٹ میں ، تھرڈ شیڈول کے دائرہ کار کو وسعت دی جارہی ہے

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سیلز ٹیکس کے تھرڈ شیڈول کے دائرہ کار میں توسیع کے حوالہ سے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ سیلز ٹیکس ایکٹ میں ، تھرڈ شیڈول کے دائرہ کار کو وسعت دی جارہی ہے۔ ملتی جلتی یا ایک ہی قسم کی فاسٹ موونگ کنزیومر مصنوعات جیسی اشیاء کو ان کی درجہ بندی کی بنیاد پر مختلف شرح سے ٹیکس لگایا جاتا رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے اندر انوائسنگ اور اشیاء کی غلط درجہ بندی کا رجحان بڑھا ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ان خرابیوں کو دور کرنے کے لیے اس درجہ بندی میں اشیاء کے ٹیکس ریٹس کو معقول کرنے کی تجویز ہے۔

غیر رجسٹرڈ افراد سے خریداری پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے دائرہ کار کو وسعت دی جا رہی ہے۔ موجودہ قانون کے تحت اگر کوئی کمپنی کسی غیر رجسٹرڈ سپلائر سے سامان خریدتی ہے تو رقم کی ادائیگی کے وقت سپلائر سے ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے، تجویز ہے کہ اب افراد اور اے او پیز بھی اگر کسی غیر رجسٹرڈ سپلائر سے سامان خریدیں گے تو رقم کی ادائیگی کے وقت ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کیا جائے گا تاکہ تمام غیر رجسٹرڈ سپلائرز خود کو سیلز ٹیکس کے قانون میں رجسٹرڈ کرانے کو ترجیح دیں ۔