درآمد کی جانے والی کاروں اور 2000cc سے بڑی اور 3000cc تک کی SUVs پر 62 فیصد کی شرح سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد

درآمد کی جانے والی کاروں اور 2000cc سے بڑی اور 3000cc تک کی SUVs پر 62 فیصد کی شرح سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا ہے کہ درآمد کی جانے والی کاروں اور 2000cc سے بڑی اور 3000cc تک کی SUVs پر 62 فیصد کی شرح سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی جا رہی ہے۔

3000cc سے بڑی گاڑیوں پر 66 فیصد ڈیوٹی عائد ہو گی۔ اس ٹیکس کا اطلاق بڑے انجن والی درآمدی CBU پر بھی ہو گا۔