اسسٹنٹ کمشنر پسرور کا ریونیو امور اور عوامی خدمات کا جائزہ، پینڈنگ کیسزبروقت نمٹانے کی ہدایت

اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثناء شرافت نے اراضی ریکارڈ سنٹر پسرور میں ریونیو اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ریونیو ریکوری، پینڈنگ کیسز، انتقالات اور عوامی خدمات کی فراہمی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

سیالکوٹ۔ 12 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثناء شرافت نے اراضی ریکارڈ سنٹر پسرور میں ریونیو اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ریونیو ریکوری، پینڈنگ کیسز، انتقالات اور عوامی خدمات کی فراہمی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر متعلقہ ریونیو افسران نے اپنی کارکردگی اور زیر التوامعاملات بارےبریفنگ دی۔ اسسٹنٹ کمشنر ثناء شرافت نے افسران کو ہدایت کی کہ ریونیو وصولی کے مقررہ اہداف ہر صورت مکمل کیے جائیں، پینڈنگ کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے اور عوام کو بروقت اور معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام معاملات کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ اجلاس کے اختتام پر ریونیو امور میں مزید بہتری اور عوامی خدمت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔