ڈیرہ اسماعیل خان۔ 12 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ضیاء الدین احمد سے اقوام متحدہ (United Nations) کے اسٹاف ممبر ویڈنگ یی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ضلع میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او ضیاء الدین احمد نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کی حفاظت پولیس کی اولین …
ڈیرہ اسماعیل خان. ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ضیاء الدین احمد سے اقوام متحدہ (کے اسٹاف ممبر ویڈنگ یی نے ملاقات کی

مزید خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان۔ 12 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ضیاء الدین احمد سے اقوام متحدہ (United Nations) کے اسٹاف ممبر ویڈنگ یی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ضلع میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ڈی پی او ضیاء الدین احمد نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ان کی سکیورٹی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے غیر ملکی عملے کو ہر ممکن تعاون اور موثر سکیورٹی کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ویڈنگ یی نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈیرہ پولیس کی پیشہ ورانہ خدمات اور کردار کو سراہا







