وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن، وفاقی وزیر مواصلات کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ​شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف بڑی کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ہفتہ کو جاری اپنے بیان میں 48 خارجیوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی شجاعت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ​خارجیوں کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑنے والی ہماری سکیورٹی فورسز کی بہادری قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ​ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید خبریں