وفاقی وزیر ریلوے کا میران شاہ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

میران شاہ آپریشن میں 21 دہشتگرد ہلاک، وفاقی وزیر ریلوے کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے سکیورٹی فورسز کومیران شاہ آپریشن کے دوران 21 دہشتگرد ہلاک کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا ۔

وزارت ریلوے کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں محمد حنیف عباسی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پوری قوم اپنے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ میران شاہ آپریشن سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید خبریں