نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس،نجکاری کے عمل کو مزید آگے بڑھانے کے لیے ضروری فیصلے کیے

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس منعقد ہوا۔کمیٹی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (PIACL) کے حصص کی فروخت کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے لیے درکار اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے متعلق امور اور …

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس منعقد ہوا۔کمیٹی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (PIACL) کے حصص کی فروخت کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے لیے درکار اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے متعلق امور اور خریدار کی جانب سے ٹرانزیکشن فریم ورک کے تحت پیش کی گئی درخواستوں پر غور کیا گیا۔ نجکاری کے عمل کو مزید آگے بڑھانے کے لیے ضروری فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں وفاقی وزرابرائے توانائی و تجارت، وزیرِ اعظم کے مشیر برائے نجکاری، معاونِ خصوصی برائے وزیرِ اعظم طارق باجوہ، سیکرٹریز نجکاری، منصوبہ بندی اور کابینہ ڈویژن سمیت متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔