وزیر خزانہ محمد اورنگزیب: آئندہ بجٹ میں برآمدات کے فروغ اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ
آئندہ مالی سال میں برآمدات کے فروغ اور ٹیکس نظام میں بہتری پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں برآمدات کے فروغ اور ٹیکس نظام میں بہتری پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
ہفتہ کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اور توقع ہے کہ آئی ٹی برآمدات بڑھ کر 4 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر تمام ایکسپورٹرز کے لیے سپر ٹیکس کے خاتمے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ مختلف شعبوں کے لیے 70 ارب روپے کی اضافی سبسڈی بھی فراہم کی گئی ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں کہا کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور رواں سال معاشی میدان میں نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔







