پی ایچ ایف کا پاکستان ویمنز نیشنل ہاکی ڈویلپمنٹ پلان کا اعلان

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف ) نے جولائی میں منعقدہ نیشنل ویمنز چیمپئن شپ کے فورا ً بعد پاکستان ویمنز نیشنل ہاکی ڈویلپمنٹ پلان کا اعلان کر دیا ہے۔

لاہور۔13جون (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف ) نے جولائی میں منعقدہ نیشنل ویمنز چیمپئن شپ کے فورا ً بعد پاکستان ویمنز نیشنل ہاکی ڈویلپمنٹ پلان کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے صوبائی ایسوسی ایشنز کے اشتراک سے جولائی2026 میں شیڈول نیشنل گرلز ہاکی چیمپئن شپ کے فوری بعد خواتین کی ہاکی کے لیے ایک منظم قومی ترقیاتی پلان کا اعلان کیا ہے۔یہ چیمپئن شپ باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگی،جس کا مقصد جدید اور میرٹ پر مبنی خطوط پر قومی خواتین ہاکی پروگرام کو مضبوط اور وسیع کرنا ہے۔قومی سلیکشن اور ہائی پرفارمنس کیمپ چیمپئن شپ کے اختتام پر نیشنل سلیکشن کمیٹی بہترین کارکردگی، فٹنس اور صلاحیت کی بنیاد پر 30 سے40 نمایاں کھلاڑیوں کے پول کا انتخاب کرے گی۔

ان کھلاڑیوں کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے سینٹرلائزڈ ہائی پرفارمنس ٹریننگ کیمپ میں مدعو کیا جائے گا۔کیمپ کے دوران ایک منظم کوچنگ سسٹم کے تحت جدید تکنیکی تربیت، ٹیکٹیکل ڈیولپمنٹ، جسمانی فٹنس اور ذہنی مضبوطی کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔کور نیشنل اسکواڈ کی تشکیل تربیتی مرحلے کے بعد 15 سے 18 کھلاڑیوں پر مشتمل حتمی کور نیشنل اسکواڈ تشکیل دیا جائے گا۔یہ اسکواڈ آنے والی بین الاقوامی مصروفیات اور دوستانہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔

بین الاقوامی ایکسپوژر کا پلان ایشیائی سطح پر ٹیم کی مسابقت کو مضبوط بنانے کے لیے فیڈریشن سرگرمی سے بین الاقوامی دوستانہ میچز اور ٹورز کا انتظام کر رہی ہے۔اس روڈ میپ میں علاقائی ہاکی ممالک کے ساتھ روابط اور بین الاقوامی تربیتی کیمپوں میں شرکت بھی شامل ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے درج ذیل اقدامات کے ذریعے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کے مطابق تعداد بڑھانے اور نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے اہمیت پر زور دیا ہے۔اسکولوں اور کالجوں کے درمیان باقاعدہ مقابلے بھی منعقد کرائے جائیں گے۔کوچنگ کو جدید بنانا اور پیشہ ورانہ تربیتی معاونت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،یہ اقدام خواتین کی ہاکی کو بحال کرنے اور ایک ایسی مسابقتی قومی ٹیم تیار کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے جو ایشیائی اور بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہو۔پی ایچ ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ "قومی چیمپئن شپ کا انعقاد منزل نہیں بلکہ خواتین کی ہاکی میں عمدگی کی طرف ایک منظم سفر کا آغاز ہے۔