البینزم شکار افراد کو صحت، تعلیم وسماجی تحفظ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ،وزیراعلی مریم نواز

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے البینزم سے متعلق آگاہی کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاکہ البینزم کمزوری نہیں،محض قدرتی تنوع کا حصہ ہے، البینزم کا شکار افراد خوبصورتی کا روشن پہلو ہیں ،عزت اور تحفظ دینا معاشرتی فریضہ ہے،ایسا پنجاب چاہتے ہیں جہاں کسی کو جلد،ظاہری شکل یا پیدائشی فرق کی بنیاد پر کمتر نہ سمجھا جائے۔

لاہور۔13جون (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے البینزم سے متعلق آگاہی کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاکہ البینزم کمزوری نہیں،محض قدرتی تنوع کا حصہ ہے، البینزم کا شکار افراد خوبصورتی کا روشن پہلو ہیں ،عزت اور تحفظ دینا معاشرتی فریضہ ہے،ایسا پنجاب چاہتے ہیں جہاں کسی کو جلد،ظاہری شکل یا پیدائشی فرق کی بنیاد پر کمتر نہ سمجھا جائے۔

وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ البینزم سے متاثرہ افراد کے لیے محبت، احترام اور قبولیت کا دائرہ کار مزید وسیع کرنا ہوگا،حکومت پنجاب البینزم سمیت دیگر سپیشل افراد کو مکمل تعلیمی، طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہے،البینزم کے شکار افراد کے حقوق کی حفاظت اور امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے متحد ہو کر آواز بلند کرنا ضروری ہے۔

وزیراعلی نے کہاکہ البینزم کے شکار افراد کو عزت، تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کرنا ہمارا معاشرتی فریضہ ہے،حکومت کا ہدف ایک ایسا پنجاب تشکیل دینا ہے جہاں کسی بھی فرد کی جلد، ظاہری شکل یا پیدائشی خصوصیات کی بنیاد پر اس کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے۔وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ البینزم کے شکار افراد کو معاشرتی تنہائی سمیت صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے،البینزم (Albinism) کے عالمی دن کا مقصد اس موروثی جینیاتی کیفیت کے بارے میں شعور بیدار کرنا اور متاثرہ افراد کے حقوق کا تحفظ کرناہے۔