06 ویں جونیئر نیشنل ایتھلیٹک چیمپیئن شپ پشاور 2026 میں پاکستان پولیس کی خاتون ایتھلیٹ معظمہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 400 میٹر ریس میں سلور میڈل اپنے نام کر لیا۔
قومی و بین الاقوامی مقابلوں میں محکمے کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی پنجاب پولیس کا فخر ہیں،عبدالکریم

مزید خبریں
لاہور۔13جون (اے پی پی):06 ویں جونیئر نیشنل ایتھلیٹک چیمپیئن شپ پشاور 2026 میں پاکستان پولیس کی خاتون ایتھلیٹ معظمہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 400 میٹر ریس میں سلور میڈل اپنے نام کر لیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ چیمپیئن شپ میں پاکستان نیوی، پاکستان ایئر فورس، واپڈا، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کی ٹیموں نے شرکت کی۔سخت مقابلوں کے باوجود پاکستان پولیس کی ایتھلیٹ معظمہ نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے سلور میڈل صاصل کیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے پاکستان پولیس کی ایتھلیٹ معظمہ کو میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی محنت، لگن اور بہترین کارکردگی کو سراہا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پاکستان پولیس کی خواتین کھلاڑیوں کی نمایاں کامیابیاں قابل فخر اور وہ قومی سطح پر محکمہ پولیس کی مثبت شناخت کو اجاگر کر رہی ہیں۔آئی جی نے مزید کہا کہ قومی و بین الاقوامی سپورٹس ایونٹس میں میڈلز جیت کر محکمے اور ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں پر ہمیں فخر ہے، ایسے کھلاڑیوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد اور چیف سپورٹس آفیسر ڈی آئی جی اطہر اسماعیل امجد نے بھی خاتون پولیس ایتھلیٹ معظمہ کو شاندار کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔








