مانچسٹر یونائیٹڈ کے ونگر عماد ڈیالو نے اپنے ورلڈ کپ ڈیبیو میچ میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد 90 ویں منٹ میں شاندار گول کر کے اپنی ٹیم آئیوری کوسٹ کو ایکواڈور کے خلاف 0-1 سے فتح دلا دی ہے۔ شنہوا کے مطابق گروپ ای کےلنکن فنانشل فیلڈ، فلاڈیلفیا،امریکا میں کھیلے گئے اس میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملا۔
عماد ڈیالو کافیصلہ کن گول، آئیوری کوسٹ نے ایکواڈور کو 0-1 سے ہرا دیا

مزید خبریں
نیویارک۔15جون (اے پی پی):مانچسٹر یونائیٹڈ کے ونگر عماد ڈیالو نے اپنے ورلڈ کپ ڈیبیو میچ میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد 90 ویں منٹ میں شاندار گول کر کے اپنی ٹیم آئیوری کوسٹ کو ایکواڈور کے خلاف 0-1 سے فتح دلا دی ہے۔ شنہوا کے مطابق گروپ ای کےلنکن فنانشل فیلڈ، فلاڈیلفیا،امریکا میں کھیلے گئے اس میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملا۔
بین الاقوامی مقابلوں کی تاریخ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے اس پہلے میچ میں پے در پے حملے کیے گئے اور مجموعی طور پر 27 شاٹس لگائے گئے۔ ایکواڈور کی قسمت نے ساتھ نہ دیا اور ان کی ہٹ 3 بار گول پوسٹ کے پول سے ٹکرا کر واپس آئی، جبکہ آئیوری کوسٹ کی ایک شاٹ بھی کراس بار سے ٹکرائی۔ جب میچ بغیر کسی گول کے ڈرا کی طرف بڑھ رہا تھا، تو 90 ویں منٹ میں عماد ڈیالو نے گیند کو نیٹ میں پہنچا کر اپنی ٹیم آئیوری کوسٹ کو ایکواڈور کے خلاف 0-1 کی برتری دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
عالمی رینکنگ میں 23 ویں نمبر پر موجود ایکواڈور اور 2024 کی افریقن چیمپئن (عالمی رینکنگ 33)آئیوری کوسٹ کے اس میچ کے بعد گروپ ای کی صورتحال دلچسپ ہو گئی ہے۔ اس سے قبل اسی گروپ کے میچ میں جرمنی نے کیوراساؤ کو 1-7 سے شکست دی تھی۔ آئیوری کوسٹ کا اگلا مقابلہ 20 جون کو جرمنی سے ہوگا جبکہ ایکواڈور کی ٹیم کیوراساؤ کے مدِ مقابل آئے گی۔








