ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر غیر قانونی ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 دکانیں سیل، بھاری جرمانے عائد، سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیر نگرانی ٹیموں نے شہر کے متعدد مقامات پر غیر قانونی طریقے سے ایل پی جی کی ری فلنگ کرنے والی شاپس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی پر 4 دکانوں کو موقع …
غیر قانونی ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 دکانیں سیل

مزید خبریں
اوکاڑہ۔ 15 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر غیر قانونی ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 دکانیں سیل، بھاری جرمانے عائد، سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیر نگرانی ٹیموں نے شہر کے متعدد مقامات پر غیر قانونی طریقے سے ایل پی جی کی ری فلنگ کرنے والی شاپس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی پر 4 دکانوں کو موقع پر سیل کر دیا گیا جبکہ مالکان کو بھاری جرمانے عائد کیے۔ سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے کہا کہ ایل پی جی شاپس یہ غیر قانونی کاروبار میں لاپرواہی سے جان لیوا حادثات جنم لے سکتے ہیں اور آباد علاقوں اور بازاروں میں غیر قانونی طور پر ایل پی جی کی ری فلنگ کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ عوامی جان و مال کے لیے خطرناک ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے اور ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے انہیں عوام کی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایل پی جی شاپس مالکان عوامی جانوں کے لیے خطرناک گیس بھرائی کے غیر قانونی کاروبار سے گریز کریں بصورت دیگر ان کی دکانیں سیل کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بھاری جرمانوں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا







