انڈونیشیا میں 6.7 شدت کا زلزلہ

انڈونیشیا کے جزیرے سلاویسی میں منگل کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی تاہم فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہں ہوئی۔

جکارتہ۔16جون (اے پی پی):انڈونیشیا کے جزیرے سلاویسی میں منگل کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی تاہم فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہں ہوئی۔ شنہوا کے مطابق چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سلاویسی میں منگل کے روز بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 27 منٹ پر 6.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

مرکز کے جاری کردہ بیان کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوبی عرض البلد میں 0.95 ڈگری اور مشرقی طول البلد میں 120.10 ڈگری پر واقع زمین کی 20 کلومیٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔سی ای این سی نے ابتدائی پیمائش کی بنیاد پر زلزلے کی شدت 7.0 بتائی تھی، تاہم بعد ازاں نظرثانی کے بعد اس کی شدت 6.7 مقرر کی گئی۔