پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 14ویں بیج کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب منگل کو سنٹرل پولیس آفس لاہور میں منعقد ہوئی جس میں مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انٹرن شپ پروگرام کے 14ویں بیج میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے 61 جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے 40 طلبا و طالبات شامل ہیں۔
پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 14ویں بیج کا آغاز

مزید خبریں
لاہور۔16جون (اے پی پی):پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 14ویں بیج کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب منگل کو سنٹرل پولیس آفس لاہور میں منعقد ہوئی جس میں مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انٹرن شپ پروگرام کے 14ویں بیج میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے 61 جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے 40 طلبا و طالبات شامل ہیں۔
تقریب کے دوران ڈی آئی جی ٹریننگ منیر احمد ضیا نے شرکا کو انٹرن شپ پروگرام کے مختلف فیچرز، مقاصد اور تربیتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ انٹرن شپ پروگرام میں شامل طلبا و طالبات کو پانچ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور انہیں چھ ہفتوں کے دوران مختلف فیلڈ فارمیشنز کے ساتھ منسلک کیا جائے گا تاکہ وہ عملی پولیسنگ کے مختلف پہلوں کا قریب سے مشاہدہ کر سکیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انٹرن شپ کے دوران طلبا و طالبات کو فیلڈ پولیسنگ، انسداد جرائم، عوامی خدمت کی فراہمی اور جدید پولیسنگ کے طریقہ کار سے متعلق مختلف منصوبوں اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ انہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی، کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، انویسٹی گیشن ونگ اور ٹریفک پولیس پنجاب کے امور، ذمہ داریوں اور ورکنگ میکانزم سے بھی روشناس کرایا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو پولیس کے عملی نظام، عوامی خدمت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار سے آگاہ کرنا ہے تاکہ وہ اپنے تعلیمی علم کو عملی تجربات سے ہم آہنگ کر سکیں۔ انٹرن شپ پروگرام کے اختتام پر طلبا و طالبات اپنے مشاہدات، تجربات اور سیکھے گئے اسباق پر مشتمل پریزنٹیشن رپورٹس بھی پیش کریں گے، جن کی بنیاد پر ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔







