شام کے صدارتی امور کے مشیر ڈاکٹر احمد موفق زیدان نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے شام کو لبنان میں حالیہ سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں مداخلت کی پیشکش کی تھی، تاہم دمشق نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا۔
امریکی تجویز کے باوجود لبنان میں مداخلت کی پیشکش مسترد کر دی ہے،شام

مزید خبریں
دمشق۔16جون (اے پی پی):شام کے صدارتی امور کے مشیر ڈاکٹر احمد موفق زیدان نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے شام کو لبنان میں حالیہ سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں مداخلت کی پیشکش کی تھی، تاہم دمشق نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا۔
العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز العربیہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ شام کسی بھی قسم کی عسکری یا سکیورٹی مداخلت میں خود کو فریق نہیں سمجھتا اور نہ ہی لبنان کے داخلی معاملات میں فوجی کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شام لبنان میں ریاستی اداروں کے مکمل کنٹرول کی حمایت کرتا ہے لیکن یہ حمایت فوجی مداخلت کی بجائے لبنانی حکومت کے اداروں کو مضبوط بنانے اور ان کی قانونی اتھارٹی کو فروغ دینے کے ذریعے ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ شام لبنان کے استحکام کو خطے کے لیے اہم سمجھتا ہے، تاہم شام اپنے اصولی موقف پر قائم ہے کہ تمام ممالک کی خودمختاری کا احترام کیا جائے اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کو یقینی بنایا جائے۔ شامی صدارتی مشیر نے واضح کیا ہے کہ لبنان کی حکومت کی حمایت عسکری مداخلت کے ذریعے نہیں بلکہ ریاستی اداروں کو مضبوط بنانے اور انہیں اپنے آئینی و سکیورٹی فرائض انجام دینے کے قابل بنانے کے ذریعے ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ شام لبنان کے استحکام کو پورے خطے کے استحکام کا حصہ سمجھتا ہے، تاہم وہ کسی بھی ایسے کردار یا انتظام کی طرف واپسی کو قبول نہیں کرتا جو لبنان کی خودمختاری سے تجاوز کرے یا اس کے اداروں کے فیصلوں کو متاثر کرے۔







