حکومت صومالیہ میں 10 یرغمال پاکستانیوں کی رہائی سے غافل نہیں، وفاقی وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں 10یر غمال پاکستانیوں کی رہائی سے حکومت غافل نہیں ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں عبدالقادر پٹیل کی طرف سے معاملہ اٹھانے پر انہوں نے ایوان کو بتایا کہ جب پہلی باریہ معاملہ ایوان میں اٹھایا گیا تھا تو اسی روزنائب وزیراعظم سے رابطہ کیا گیا۔

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں 10یر غمال پاکستانیوں کی رہائی سے حکومت غافل نہیں ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں عبدالقادر پٹیل کی طرف سے معاملہ اٹھانے پر انہوں نے ایوان کو بتایا کہ جب پہلی باریہ معاملہ ایوان میں اٹھایا گیا تھا تو اسی روزنائب وزیراعظم سے رابطہ کیا گیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے صومالیہ کے اپنے ہم منصب سے رابطہ بھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ کا صومالیہ کے متعلقہ حکام سے مسلسل رابطہ ہے، جبوتی کامشن بھی یہ معاملہ دیکھ رہا ہے ۔ وزیر قانون نے کہا کہ یرغمالی ہمارے شہری ہیں اور حکومت ان سے غافل نہیں ہے ۔