ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس ایبٹ آباد امان اللہ سعید نے کمیٹی ارکان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا،
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا جیل کا معائنہ،قیدیوں کے مسائل سن کر فوری اقدامات کی ہدایت کی

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 16 جون (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس ایبٹ آباد امان اللہ سعید نے کمیٹی ارکان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا،دورے کے دوران قیدیوں کی رہائش،صفائی،طبی سہولیات،خوراک اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے جیل حکام کو انسانی حقوق کے تحفظ،بنیادی سہولیات کی فراہمی اور اصلاحی اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر قیدیوں سے براہ راست ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے گئے جبکہ متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کے لیے ضروری احکامات بھی جاری کیے گئے۔ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جیلوں میں شفاف نظام اور انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔








