تھانہ نصیر آباد پولیس نے چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے مسروقہ رقم برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں مطلوب گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا
تھانہ نصیر آباد پولیس نے چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے مسروقہ رقم برآمد کر لی

مزید خبریں
راولپنڈی۔16جون (اے پی پی):تھانہ نصیر آباد پولیس نے چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے مسروقہ رقم برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں مطلوب گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش ملزم کے قبضے سے مسروقہ رقم ایک لاکھ 45 ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز نے کہاہے کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں اور ایسے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے راولپنڈی پولیس تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔








