راولپنڈی، چیک ڈس آنر اور بجلی چوری کے مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار

راولپنڈی ڈویژن پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران چیک ڈس آنر اور بجلی چوری کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی۔16جون (اے پی پی):راولپنڈی ڈویژن پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران چیک ڈس آنر اور بجلی چوری کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق وارث خان پولیس نے چیک ڈس آنر اور بجلی چوری کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاریوں کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ گرفتار اشتہاری جولائی 2025اور جنوری 2026سے پولیس کو مطلوب تھے اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھے۔ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکن عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانا راولپنڈی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔