عوامی مسائل کے بروقت حل،شفاف طرز حکمرانی اور ترقیاتی عمل کی تیز رفتار تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔وزیر اعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی

عوامی مسائل کے بروقت حل،شفاف طرز حکمرانی اور ترقیاتی عمل کی تیز رفتار تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔وزیر اعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی

کوئٹہ۔ 16 جون (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے منگل کے روز یہاں صوبائی وزیر نوابزادہ میر طارق خان مگسی، پارلیمانی سیکرٹری نوابزادہ میر زرین خان مگسی، میر عبدالمجید بادینی، رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر ظفر اللہ زہری، پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ، سابق رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے اور میر طارق حسین بگٹی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں ملاقاتوں کے دوران صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوامی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، آئندہ مالی سال کے ترقیاتی اہداف، امن و امان اور عوام کو درپیش مسائل کے حل سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مختلف اضلاع میں جاری ترقیاتی اسکیموں اور عوامی ضروریات سے متعلق تجاویز بھی وزیراعلی بلوچستان کے سامنے پیش کی گئیں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے، ترقی کے ثمرات کو نچلی سطح تک پہنچانے اور بلوچستان کے تمام علاقوں کی متوازن ترقی کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ اور نتیجہ خیز اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی مشاورت اور تعاون سے حکومت کی پالیسیوں اور ترقیاتی منصوبوں کو مزید مثر بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں ترقی، خوشحالی اور پائیدار استحکام کے لیے تمام سیاسی و سماجی طبقات کو ساتھ لے کر چلنا حکومت کی پالیسی کا اہم جزو ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی مسائل کے بروقت حل، شفاف طرز حکمرانی اور ترقیاتی عمل کی تیز رفتار تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں