پاکستان میں زمبابوے کے سفیر ٹیٹوس مہلیسوا جوہناتن ابو باسو طو کا سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ

پاکستان میں زمبابوے کے سفیر ٹیٹوس مہلیسوا جوہناتن ابو باسو طو کا سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ

سیالکوٹ ۔ 16 جون (اے پی پی):پاکستان میں زمبابوے کے سفیر ٹیٹوس مہلیسوا جوہناتن ابو باسو طو نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا ہے ۔ترجمان سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی آج منگل کو جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان میں زمبابوے کے سفیر ٹیٹوس مہلیسوا جوہناتن ابو باسو طو نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا ،چیئرمین سیال حسن علی بھٹی سمیت وائس چیئرمین وقاص افضل اور سی ای او سیال نے معزز سفیر کا استقبال کیا۔چیئرمین سیال نے معزز سفیر کو سیالکوٹ ائیرپورٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔

ائیرپورٹ کے انتظامی ڈھانچے، بین الاقوامی و اندرون ملک فلائٹ آپریشنز اور کارگو آپریشنز بارے جامع پریذنٹیشن دی گئی۔زمبابوے کے سفیر کا سیالکوٹ ائیرپورٹ کو پاکستان میں پہلے نجی بین الاقوامی ائیرپورٹ ہونے پر اسکو پاکستان کا اعزاز کہا۔زمبابوے کے سفیر نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کمپنی کے پچیس سال مکمل ہونے پر مبارک باد دی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ ایک کامیاب کیس سٹڈی ہے، نجی شعبے کی جانب سے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر اور آپریشنز ایک اہم ترین سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔مزید برآں سیالکوٹ کی تاجر برادری نے ہمیشہ پاکستان کا نام روشن کیا۔

اس موقع پر چیئرمین سیال حسن علی بھٹی کا کہنا تھا کہ زمبابوے اور پاکستان کے مابین درینہ دوستی اور باہمی تعلقات قائم ہیں، سیالکوٹ ائیرپورٹ زمبابوے کے ساتھ مزید تجارتی، سیاحتی اور ثقافتی تعلقات کو مربوط کرنے کیلئے پر عزم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور زمبابوے کے مابین ٹریڈ حجم میں مزید اضافہ کرنے میں سیالکوٹ ائیرپورٹ پر امید ہے۔

مزید خبریں