مریم نواز کی پنجاب اسمبلی آمد پر پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی ممبران کا پر تپاک استقبال

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی پنجاب اسمبلی آمد پر پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی ممبران نے پر تپاک استقبال کیا۔وزیر اعلی مریم نواز نے پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کی

لاہور۔16جون (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی پنجاب اسمبلی آمد پر پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی ممبران نے پر تپاک استقبال کیا۔وزیر اعلی مریم نواز نے پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی عوام کی خدمت پر مرکوز بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعلی مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔وزیر اعلی مریم نواز نے بجٹ 2026-27 سیشن میں بھرپور شرکت کی۔قبل ازیں وزیر اعلی نے پنجاب اسمبلی پہنچنے پرپاکستان مسلم لیگ ن کی پالیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمانی پارٹی ممبران سے مل کر بے حد خوشی ہوئی -پارلیمانی پارٹی ممبران کی دعاوں اور نیک تمناوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔سب نے دعائیں کیں اور گلدستے بھی بھیجے۔مریم نوازنے کہا کہ جس پرجوش انداز میں اسمبلی میں استقبال کیا گیا اس پر آپ کی شکر گزار ہوں ۔اللہ کا شکر ہے آج تیسرا بجٹ دے رہے ہیں، یہ بجٹ سب سے مشکل تھا۔ ہمیں وفاقی حکومت کو 546 بلین کی گرانٹ دینی پڑی۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ میں سوشل سیکٹر اور انفراسٹرکچر پر فوکس کیا گیا ہے۔

پنجاب کے عوام کو 80 بلین کی دوائیں مفت فراہم دی جا رہی ہیں ۔گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی میٹرو بن رہی ہے۔نواز شریف کینسر ہاسپٹل کی تکمیل کے قریب پہنچ چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ 20 اضلاع پر کیتھ لیبز بنا رہے ہیں، جن میں سے زیادہ تر فنکشنل بھی چکی ہیں ۔پنجاب بہت بڑا سیلاب آیا، جسے بہت احسن طریقے سے ہینڈل کیا گیا۔ خوشی کی بات ہے کہ سیلاب میں امداد کے کیے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلایا۔ سیلاب متاثرین کو ریسکیو کیا اور ایک ماہ سے زیادہ مہمان بنائے رکھا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے پوری کوششیں کی تاریخی بحالی پیکیج دیا۔مشکل مالی حالات کے باوجود ایجوکیشن اور ہیلتھ سیکٹر کے بجٹ میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔ عوام کا پیسہ صرف عوام کے لیے ہی ہے۔ہمارے خزانے کم ہو سکتے ہیں، اللہ کے خزانے کم نہیں ہو سکتے۔ بغیر کسی تفریق کے سب ایم پی ایز کی درخواستوں پر عمل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 30 ہزار کلو میٹرطویل سڑکیں بنیں تو سب کے حلقوں میں یکساں بنیں،کوئی تفریق نہ کی۔ پنجاب کی ڈویلپمنٹ پلان سے کا فائدہ پورا پنجاب اٹھا رہا ہے۔

گرین الیکٹرک بس تمام اضلاع میں یکساں جا رہی ہے۔ پہلی بار ترقیاتی کاموں میں کوئی تفریق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارسٹی نے ہر موقع پر میرا ساتھ نبھایا، میں دل سے سب ارکان اسمبلی کی شکر گزار ہوں۔ میں ہر وقت آپ کی خدمت کے لیے حاضر ہوں ۔

 

مزید خبریں