نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت “ایندھن کے تحفظ اور اضافی کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی” کا اجلاس

نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت “ایندھن کے تحفظ اور اضافی کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی” کا اجلاس

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کے روز وزارتِ خارجہ میں “ایندھن کے تحفظ اور اضافی کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی” کے اجلاس کی صدارت کی۔کمیٹی نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کی جانب سے پیش کیے گئے ان معاملات کا جائزہ لیا جن میں مختلف کفایت شعاری اقدامات سے استثنا کی درخواست کی گئی تھی۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق تفصیلی غور و خوض کے بعد کمیٹی نے اس حوالے سے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے دی ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی، وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری داخلہ و انسدادِ منشیات، سیکریٹری پیٹرولیم، سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ سمیت متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

مزید خبریں