یورپین فزکس اولمپیاڈ 2026: سعودی طلبہ نے تین بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لیے

سعودی عرب نے 10 ویں یورپین فزکس اولمپیاڈ 2026 میں تین بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لیے ہیں۔اردو نیوز نے ایس پی اے کے حوالے سے بتایا کہ اولمپیاڈ سویڈن کے شہر گوتھنبرگ میں 12 سے 16 جون تک جاری رہا جس میں 40 ملکوں کے 200 طلبہ نے شرکت کی۔ہائی سکول کے پانچ طلبہ پر مشتمل ٹیم نے اولمپیاڈ میں سعودی عرب کی نمائندگی کی۔

گوتھنبرگ ۔17جون (اے پی پی):سعودی عرب نے 10 ویں یورپین فزکس اولمپیاڈ 2026 میں تین بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لیے ہیں۔اردو نیوز نے ایس پی اے کے حوالے سے بتایا کہ اولمپیاڈ سویڈن کے شہر گوتھنبرگ میں 12 سے 16 جون تک جاری رہا جس میں 40 ملکوں کے 200 طلبہ نے شرکت کی۔ہائی سکول کے پانچ طلبہ پر مشتمل ٹیم نے اولمپیاڈ میں سعودی عرب کی نمائندگی کی۔

ریاض ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے طالبعلم حسین الصالح نے براونز میڈل جیتا جبکہ الشرقیہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے عبدالرحمن العرفج اور محمد محمود الرمل نے تعریفی اسناد حاصل کیں۔ان طلبہ کا انتخاب موھبہ انٹرنیشنل اولمپیاڈ پروگرام کے ذریعے کنگ عبدالعزیز اینڈ ہز کمپینینز فاؤنڈیشن فار گفٹڈ اینڈ کری ایٹیویٹی (موھبہ) اور وزارت تعلیم کی شراکت داری سے کیا گیا ۔

اولمپیاڈ میں حصہ لینے والے طلبہ سال بھر تربیتی مراحل سے گزرتے ہیں، جن میں مقامی اور بین الاقوامی تربیتی کیمپوں کے ساتھ تھیوری اور عملی تیاری کے متعدد مراحل شامل ہیں تاکہ انٹرنیشنل ایونٹس کے لیے اپنی تیاری کو بڑھایا جا سکے۔یورپین فزکس اولمپیاڈ میں سعودی عرب کی آٹھویں شرکت ہے اور اس نے اب تک ایونٹ میں 27 ایوارڈ جیتے ہیں، جن میں ایک گولڈ میڈل، تین سلور اور 13 براونز میڈل اور 10 تعریفی اسناد شامل ہیں۔

اولمپیاڈ ہائی سکول کے طلبہ کےلیے ایک بین الاقوامی سائنسی مقابلہ ہے، جس میں شارٹ پرابلمز پیش کی جاتی ہیں جن کے لیے کریٹیو سلوشنز درکار ہوتے ہیں۔ان میں تھیوری اور پریکٹیکل ٹیسٹ ہوتے ہیں، طلبہ اپنے سلوشنز پر براہ راست سائنسی کمیٹی کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہیں۔

 

مزید خبریں