پی ٹی ڈی سی کے زیرِ اہتمام نیشنل یوتھ موبائل ٹریول اینڈ ٹورازم ویڈیوگرافی مقابلے کے شرکاکا فیلڈ بیسڈ تخلیقی سرگرمیوں کے لیے نیو مری (پتریاٹہ) کا دورہ

پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کے زیرِ اہتمام نیشنل یوتھ موبائل ٹریول اینڈ ٹورازم ویڈیوگرافی مقابلے کے شرکانے فیلڈ بیسڈ تخلیقی سرگرمیوں کے لیے نیو مری (پتریاٹہ) کا دورہ کیا۔ ترجمان پی ٹی ڈی سی کے مطابق ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی) کی ٹیم نے شرکاکی میزبانی کی اور سیاحتی مقام کی اہمیت، سہولیات اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کے زیرِ اہتمام نیشنل یوتھ موبائل ٹریول اینڈ ٹورازم ویڈیوگرافی مقابلے کے شرکانے فیلڈ بیسڈ تخلیقی سرگرمیوں کے لیے نیو مری (پتریاٹہ) کا دورہ کیا۔ ترجمان پی ٹی ڈی سی کے مطابق ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی) کی ٹیم نے شرکاکی میزبانی کی اور سیاحتی مقام کی اہمیت، سہولیات اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

دورے کے دوران شرکا نے چیئر لفٹ کے ذریعے پتریاٹہ ٹاپ کا نظارہ کیا اور امبریلا پارک، ٹری ہاؤسز، گلیمپنگ پوڈز اور وِسپرنگ ہلز ریزورٹ کا دورہ کیا اور موبائل سٹوری ٹیلنگ اور دستاویزی فلم سازی کی تکنیکوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معیاری اور مستند ڈیجیٹل مواد تیار کیا۔ فیلڈ سرگرمی نے شرکا کو موبائل سٹوری ٹیلنگ اور دستاویزی فلم سازی کی تربیت کو عملی طور پر بروئے کار لانے کا موقع فراہم کیا، تاکہ پاکستان کے سیاحتی مقامات کو مستند ڈیجیٹل مواد کے ذریعے موثر انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔

ترجمان نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی جدت، تخلیقی کہانی گوئی اور سٹریٹجک شراکت داریوں کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بناتے ہوئے پاکستان کے متنوع سیاحتی مقامات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔