وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام و مشائخ عظام ، خطباء و مذ ہبی شخصیات نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تمام مکاتب فکر اپنے درمیان محبت ، رواداری اور افہام و تفہیم کی فضا قائم کر نیکی خلوص دل سے کوشش کریں گے،دوسرے مسالک کے اکابرین کا احترام کریں گے۔
تمام مکاتب فکر محبت ، رواداری اور افہام و تفہیم کی فضا قائم کر نے کی خلوص دل سے کوشش کریں گے، علماء کرام و مشائخ عظام ، خطباء و مذ ہبی شخصیات کا عزم

مزید خبریں
اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام و مشائخ عظام ، خطباء و مذ ہبی شخصیات نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تمام مکاتب فکر اپنے درمیان محبت ، رواداری اور افہام و تفہیم کی فضا قائم کر نیکی خلوص دل سے کوشش کریں گے،دوسرے مسالک کے اکابرین کا احترام کریں گے۔
نیز ایک دوسرے کے مقدسات کی توہین اور تنقیص سے اجتناب کریں گے۔ بدھ کو وزارت مذہبی امور میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت مختلف مکاتب فکر کے علما ومشائخ اور دیگر اداروں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کے بعد متفقہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علماء کرام ،خطباء اور مصنفین اپنی تقریروں اور تحریروں میں توازن و اعتدال پیدا کریں اور ایسے اشتعال انگیز بیانات اورتحریروں سے پر ہیز کریں گے جن سے دوسروں کی دل آزاری ہو سکتی ہو۔مسلکی تنازعات کو باہم مشاورت، افہام و تفہیم اور سنجید ہ مکالمے کے اصولوں کی روشنی میں طے کریں گے۔
عوامی پلیٹ فارم سے اپنے مخالفین کے خلاف طعن و تشنیع سے مکمل اجتناب کیا جائیگا۔امہات المومنین، صحابہ کرام، اہل بیت اطہار، اولیائے کرام ، تا بین و تبع تابعین اور تمام اکابرین امت کے ادب واحترام کو ملحوظ نظر رکھا جائےگا اور ان میں سے کسی کو بھی تنقید کا نشانہ نہیں بنا یا جائے گا۔ نیز، سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں اور بین المذاہب / مسالک ہم آہنگی اور احترام کی فضا کو متاثر کرنے والی کسی بھی تحریری یا تقریری مواد کواپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف مندرجہ ذیل نمبر0800-5505515شکایت کی جائے یا وزارت کی اس حوالے سے قائم کی گئی ویب سائٹ یا لنک پر رپورٹ کیا جائے۔
قومی، ملی اور ملکی حالات و معاملات میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام متفق و متحد رہیں گے۔علماء کرام اور خطباء واقعہ کربلا کے تناظر میں فلسطین اور کشمیر کی قربانیوں کا بھی ذکر کریں۔ ان سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ ان پر ہونے والے ظلم و جبر کو دنیا تک پہنچائیں۔وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں سے بھی اپیل کی ہے کہ اس طرح کے اجلاس صوبائی اور ضلعی سطح پر بھی منعقد کئے جائیں تاکہ پورے ملک میں محرم الحرام کے دوران بین المسالک ہم آہنگی کی فضا بر قرار رہے ۔








