پی جے ایف کا قومی کھلاڑی قیصر خان کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت کےلئے جاپان بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن نے قومی کھلاڑی قیصر خان کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت کے لئے جاپان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کو یوتھ اولپمکس گیمزکےلئے ابھی سے تیار کیا جاسکے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے ”اے پی پی “ کو بتایا کہ فیڈریشن نے قیصر خان کو دو ماہ کے …

اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن نے قومی کھلاڑی قیصر خان کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت کے لئے جاپان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کو یوتھ اولپمکس گیمزکےلئے ابھی سے تیار کیا جاسکے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے ”اے پی پی “ کو بتایا کہ فیڈریشن نے قیصر خان کو دو ماہ کے ویزے کےلئے کوششیں کر رہا ہے تاکہ انہیں جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت کےلئے جاپان بھیجا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی دستاویزات کو پی ایس بی بھیج دیا گیا ہے وہاں سے منظوری کے بعد وہ جاپان ویزے کےلئے اپلائی کرے گا۔ مسعود احمد خان نے کہا کہ فیڈریشن نے فیصلہ کیا ہے کہ قیصر خان کو یوتھ اولمپکس گیمز کےلئے تیار کرے ۔

Leave a Reply