دریا خان،ضلع بھکر میں امن وامان کی یقینی بنائے رکھنے کیلئے درجنوں علماء کرام وذاکرین کے داخلہ پر پابندی

ڈپٹی کمشنربھکر احسان علی جمالی نے ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ارسال کردہ رپورٹ پر ایک ممانعتی حکمنامہ جاری کیا ہےجس کی رو سے انہوں نے مختلف مسالک کے 58افراد کے ضلع کی ریونیو حدود میں داخلہ پر پابندی عائد کر دی ہے

دریاخان۔ 17 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربھکر احسان علی جمالی نے ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ارسال کردہ رپورٹ پر ایک ممانعتی حکمنامہ جاری کیا ہےجس کی رو سے انہوں نے مختلف مسالک کے 58افراد کے ضلع کی ریونیو حدود میں داخلہ پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ مختلف مسالک کے 52 افراد کی زبان کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔ڈپٹی کمشنراحسان علی جمالی نے کہا ہے کہ ضلع میں تحفظ امن عامہ کے ضمن میں جاری کردہ یہ حکمنامہ (65)دن 25ذی الحج تا 30صفر تک نافذ العمل رہے گا۔حکمنامے کیمطابق جن افراد کو ضلع کی ریونیو حدود میں داخلہ سے روکا گیا ہے ان میں دیوبند مسلک سے تعلق رکھنے والے 31 ،بریلوی8 اورایک اہل تشیع مسلک سے تعلق رکھنے والے 18افراد شامل ہیں

مزید خبریں