عوامی فلاح، غربت کے خاتمے، صوبوں کے مالی حقوق اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے ، سینیٹر ہدایت اللہ خان کا حکومت سے مطالبہ

عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر ہدایت اللہ خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی فلاح، غربت کے خاتمے، صوبوں کے مالی حقوق اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ معاشی ثمرات عام شہری تک پہنچ سکیں۔ بدھ کو وفاقی بجٹ 2026-27 پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے سینیٹر ہدایت اللہ خان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور …

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر ہدایت اللہ خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی فلاح، غربت کے خاتمے، صوبوں کے مالی حقوق اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ معاشی ثمرات عام شہری تک پہنچ سکیں۔ بدھ کو وفاقی بجٹ 2026-27 پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے سینیٹر ہدایت اللہ خان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ قومی قیادت کی کاوشوں سے پاکستان کا مثبت تشخص عالمی سطح پر مزید مضبوط ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ سازی کے عمل میں عام آدمی کی ضروریات اور معاشی مشکلات کو مدنظر رکھنا ضروری ہے، ان کے بقول حکومت کو غربت کے خاتمے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور متوسط و تنخواہ دار طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ سینیٹر ہدایت اللہ خان نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کے حصے کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے اور قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے خصوصی فنڈز مختص کئے جائیں۔ انہوں نے ضلع لوئر دیر میں اہم شاہراہوں کی تعمیر و توسیع کیلئے مزید فنڈز فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی اور مقامی معیشت کو فروغ ملے گا۔ سینیٹر ہدایت اللہ خان نے خیبرپختونخوا کے تمباکو کے کاشتکاروں کے مسائل کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس شعبے سے وابستہ کسانوں کو ان کی محنت کا مناسب معاوضہ ملنا چاہئے۔ انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ اور زرعی شعبے کی ترقی کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ سینیٹر ہدایت اللہ خان نے امید ظاہر کی کہ حکومت بجٹ تجاویز اور ارکان پارلیمان کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے فیصلے کرے گی جن سے عوام کو ریلیف، معیشت کو استحکام اور ملک کے تمام علاقوں کو یکساں ترقی کے مواقع میسر آئیں گے۔

مزید خبریں