بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، لیوک رونکی کی 78 رنز کی دھواں دار اننگز، مصباح الحق کی چٹاگانگ وائی کنگز نے رنگپور رائیڈرز کو 11 رنز سے ہرا دیا، رونکی مین آف دی میچ قرار

سلہٹ۔۔ 08 نومبر (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں لیوک رونکی کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت چٹاگانگ وائی کنگز نے رنگپور رائیڈرز کو 11 رنز سے ہرا دیا، رونکی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف باﺅلرز کی خوب دھنائی کی، انہوں نے 35 گیندوں پر 7 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا …

سلہٹ۔۔ 08 نومبر (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں لیوک رونکی کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت چٹاگانگ وائی کنگز نے رنگپور رائیڈرز کو 11 رنز سے ہرا دیا، رونکی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف باﺅلرز کی خوب دھنائی کی، انہوں نے 35 گیندوں پر 7 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ بدھ کو کھیلے گئے لیگ کے ساتویں میچ میں چٹاگانگ وائی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، رونکی نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باﺅلرز کا بھرکس نکال دیا، انہوں نے 35 گیندوں کا سامنا کیا اور 7 چھکوں، 7 چوکوں کی مدد سے 78 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، کپتان مصباح الحق 31 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، روی بوپارا نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں رنگپور رائیڈرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 155 رنز بنا سکی، روی بوپارا 38 رنز بنا کر نمایاں رہے، تسکین احمد نے 3 اور ریس نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

Leave a Reply