لاہور ہائیکورٹ نے ٹھیکے پر لی گئی اراضی کے قبضے میں مداخلت کیخلاف درخواست پر متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سے رپورٹ طلب کرلی ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے شہری شرافت علی کی درخواست پر سماعت کی
لاہور ہائیکورٹ نے ٹھیکے پر لی گئی اراضی کے قبضے میں مداخلت کیخلاف درخواست پر رپورٹ طلب کرلی

مزید خبریں
لاہور۔17جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے ٹھیکے پر لی گئی اراضی کے قبضے میں مداخلت کیخلاف درخواست پر متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سے رپورٹ طلب کرلی ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے شہری شرافت علی کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ درخواست گزار نے نوشہرہ ورکاں میں 84 ایکڑ زمین بیرون ملک مقیم مالکان سے پندرہ سال کیلئے ٹھیکے پر لی ،مقامی بااثر افراد پولیس کے ذریعے درخواست گزار کو بے دخل کرنا چاہتے ہیں، وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ درخواست گزار کی شکایات کے باوجود پولیس بااثر افراد کی حمایت کررہی ہے ۔ لہذا عدالت پولیس کو قبضے میں مداخلت سے روکنے کا حکم دے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سے رپورٹ طلب کرلی ۔








