میکسیکوکا کیوبا کے خلاف امریکی پابندیوں کی مخالفت کا اعادہ

میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام نے کیوبا کے خلاف امریکہ کی کئی دہائیوں سے جاری اقتصادی پابندیوں اور ناکہ بندی کی مخالفت کا اعادہ کیا ہے۔شنہوا کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر شینبام نے کہا کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیوبا پر عائد پابندیوں میں نرمی کی حمایت کی ہے۔

میکسیکو سٹی۔18جون (اے پی پی):میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام نے کیوبا کے خلاف امریکہ کی کئی دہائیوں سے جاری اقتصادی پابندیوں اور ناکہ بندی کی مخالفت کا اعادہ کیا ہے۔شنہوا کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر شینبام نے کہا کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیوبا پر عائد پابندیوں میں نرمی کی حمایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیوبا نے اپنی معیشت کو کھولنے کے لیے کوششیں کی ہیں، اس لیے اس پیش رفت کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔

صدر شینبام کے مطابق میکسیکو تاریخی طور پر کیوبا کے خلاف ایسی پابندیوں کی مخالفت کرتا آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میکسیکو کا مؤقف اس کی دیرینہ خارجہ پالیسی اور قومی خودمختاری کے احترام پر مبنی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کیوبا کے معاملے میں ہم ہمیشہ اس کے حقِ خودارادیت کی حمایت کریں گے اور یہ سمجھتے ہیں کہ کیوبا کے عوام کو سزا نہیں دی جانی چاہیے۔صدر شینبام نے اس بات پر زور دیا کہ میکسیکو اور کیوبا کے درمیان یکجہتی اور دوستانہ تعلقات کی ایک مضبوط اور طویل تاریخ موجود ہے۔