ڈائریکٹر انفارمیشن سکھر غلام عباس گوراہو نے خیرپور کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس خیرپور کی زیرِ تعمیر نئی عمارت کا تفصیلی معائنہ بھی کیا گیا۔
خیرپور انفارمیشن سکھر کا خیرپور کا دورہ ،زیر تعمیر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس کا معائنہ

مزید خبریں
خیرپور ۔ 18 جون (اے پی پی):ڈائریکٹر انفارمیشن سکھر غلام عباس گوراہو نے خیرپور کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس خیرپور کی زیرِ تعمیر نئی عمارت کا تفصیلی معائنہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ ٹھیکیدار نے تعمیراتی کام کی پیش رفت، معیار اور تکمیل کے مختلف مراحل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر انفارمیشن سکھر نے جاری کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تعمیراتی منصوبہ مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ محکمہ اطلاعات کی خدمات مزید مؤثر انداز میں عوام تک پہنچ سکیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انفارمیشن سکھر نے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن کامران احمد پھلپوٹو، سابق صدر پریس کلب و دیگر صحافی حضرات سے ملاقات کی۔ ملاقات میں میڈیا اور محکمہ اطلاعات کے درمیان باہمی تعاون، عوامی آگہی کے فروغ اور مثبت صحافت کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں ڈائریکٹر انفارمیشن سکھر نے خیرپور پریس کلب کا دورہ کیا اور صحافی برادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں کے مسائل، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور عوامی مفاد میں معلومات کی بروقت ترسیل کی اہمیت پر زور دیا۔








