رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی سطح پر مکالمے اور سفارتکاری کے فروغ میں ایک بار پھر اپنا تعمیری اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں نوابزادہ جمال رئیسانی نے
پاکستان نے عالمی سطح پر سفارتکاری کے فروغ میں اپنا تعمیری اور مثبت کردار ادا کیا ہے،جمال خان رئیسانی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 18 جون (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی سطح پر مکالمے اور سفارتکاری کے فروغ میں ایک بار پھر اپنا تعمیری اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں نوابزادہ جمال رئیسانی نے ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت تصادم کے بجائے بات چیت اور سفارتی روابط کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ایک ایسے پلیٹ فارم کے طور پر سامنے آیا ہے
جہاں مذاکرات کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور اختلافات کو باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔جمال خان رئیسانی نے کہا کہ پائیدار امن کا واحد راستہ سفارتکاری، مکالمے اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ خطے اور دنیا میں تنازعات کے حل کے لیے مذاکراتی عمل کو مزید فروغ ملے گا، جس سے امن، استحکام اور تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔








