چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے جمہوریہ گھاناکے چیف آف ڈیفنس سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ولیم آگیاپونگ نےجنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے گھاناکے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی۔18جون (اے پی پی):چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے جمہوریہ گھاناکے چیف آف ڈیفنس سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ولیم آگیاپونگ نےجنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔ جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ فریقین نے فوجی سطح پر تعلقات کو مزید فروغ دینے، بالخصوص مشترکہ تربیت، انسدادِ دہشت گردی اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور علاقائی استحکام کے لیے ان کے کردار کو سراہا۔ بعد ازاں جمہوریہ گھانا کے قومی سلامتی کے رابطہ کار عبدالرزاق عثمان نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈکوارٹرز اورپاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گھانا کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ولیم اگیاپونگ بھی موجود تھے۔








