پی پی ایس سی کا پیرا اور اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مختلف اسامیوں کا اعلان

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی اور اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مختلف اسامیوں کے8 تحریری نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔

لاہور۔19جون (اے پی پی):پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی اور اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مختلف اسامیوں کے8 تحریری نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ضلع نارووال میں سارجنٹ ڈرائیور کی 10 اسامیوں کے لیے5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ضلع راولپنڈی میں سارجنٹ ڈرائیور کی24 اسامیوں کے لیے 2 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔ ضلع سیالکوٹ میں سارجنٹ ڈرائیور کی 12 اسامیوں کے لیے ایک امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوا ہے جبکہ ضلع اٹک میں سارجنٹ ڈرائیور کی17 اسامیوں کے لیے بھی ایک امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پایا ہے۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ضلع کوٹ ادو میں سارجنٹ ڈرائیور کی6 اسامیوں، ضلع جہلم میں سارجنٹ ڈرائیور کی12 اسامیوں اور ضلع حافظ آباد میں سارجنٹ ڈرائیور کی6 اسامیوں کے لیے کوئی بھی امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب نہ ہو سکا۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سسٹم ایڈمنسٹریٹر کی ایک آسامی کے لیے نظرثانی شدہ تحریری نتیجہ بھی جاری کیا ہے۔ تحریری امتحان اور سکروٹنی کے بعد انٹرویو کے لیے مزید 2 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائیں گے جبکہ امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں۔ کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

مزید خبریں