چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر ایس ای قصور سرکل انور وٹو کی نگرانی میں بجلی چوری کیخلاف جاری مہم کے سلسلے میں پھول نگر اور چونیاں ڈویژنز میں رینجرز کے تعاون سے خصوصی کارروائیاں کی گئیں
لیسکو کی بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں، 14 افراد گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔20جون (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر ایس ای قصور سرکل انور وٹو کی نگرانی میں بجلی چوری کیخلاف جاری مہم کے سلسلے میں پھول نگر اور چونیاں ڈویژنز میں رینجرز کے تعاون سے خصوصی کارروائیاں کی گئیں،کارروائیوں کے دوران بجلی چوری میں ملوث متعدد افراد کیخلاف قانونی اقدامات اٹھائے گئے۔ترجمان لیسکو کے مطابق پھول نگر ڈویژن کی سرفراز نگر سب ڈویژن اور چونیاں ڈویژن کی چونیاں ایسٹ سب ڈویژن میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 20 ڈائریکٹ سپلائز پکڑی گئیں جبکہ14 افراد کو گرفتار کیا گیا۔آپریشن کے دوران49 بجلی میٹرز،ایک ٹرانسفارمر تحویل میں لیا گیا اور متعدد ایل ٹی لائنیں بھی ہٹا دی گئیں۔کارروائیوں کے نتیجے میں15 لاکھ 85 ہزار روپے کی نقد ریکوری کی گئی جبکہ مجموعی طور پر25 لاکھ5 ہزار روپے سے زائد مالیت کی ریکوری اور جرمانوں کا اندراج عمل میں لایا گیا۔لیسکو حکام کے مطابق گرفتار افراد کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مقدمات کے اندراج کیلئے استغاثے متعلقہ تھانوں میں جمع کروائے جا رہے ہیں۔








