صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان کی بنوں میں گاڑی پر بم دھماکے کی شدید مذمت

خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے بنوں میں گاڑی پر بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں سات افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پشاور۔ 20 جون (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے بنوں میں گاڑی پر بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں سات افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اور افسوسناک فعل ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعلی سہیل آفریدی نے دھماکے کا نوٹس لے کر پولیس حکام سے رپورٹ طلب کی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ صوبائی حکومت دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے مؤثر اور مربوط اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں۔صوبائی وزیر نے دھماکے میں زخمی تین افراد کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔