ایران امریکا امن معاہدہ بڑی کامیابی، پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے، عامر ڈوگر

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہیپ عامر ڈوگر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر حکومت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکہ امن معاہدے میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہیپ عامر ڈوگر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر حکومت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکہ امن معاہدے میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔ہفتہ کو قومی اسمبلی میں سینیٹ سفارشات پر بحث کے درمیان انہوں نے کہا کہ ایران امریکہ امن معاہدہ بڑی کامیابی اور اس میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔اس امن معاہدے کے فوائد پاکستان کے عوام کو ملنے چاہیں۔