وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا بنوں میں دھماکے کا نوٹس، واقعے کی شدید مذمت

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے بنوں میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے

پشاور۔ 20 جون (اے پی پی):وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے بنوں میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا نے بنوں دھماکے سے متعلق پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں معصوم شہریوں کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔وزیراعلی نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت غمزدہ خاندانوں کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ وزیراعلی نے شہداء کے بلند درجات، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور پسماندگان کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔